iT news

Android Apps you need

اینڈرایڈ کی چند مفید اپلیکشنز
(پارٹ 7)

1: SnapTube

ہمارے گروپ کے بہت سارے میمبرز آئے دن یہ ہی پوچھتے ہیں فیس بک سے ویڈیو کیسے ڈاونلوڈ کریں؟ ٹویٹر سے یا یوٹیوب سے کیسے ڈاونلوڈ کریں؟ کچھ دوستوں کو واٹس ایپ پر سٹیٹس بھی چاہیے ہوتا ہے لیکن اسے کاپی کیسے کیا جائے؟ تو یہ ایپ ان سب کاموں کے لیے بیسٹ ہے اور فری ہے. پلے سٹور پر یہ ایپ موجود نہیں ہے اس کے لیے آپ کو گوگل میں
SnapTube Apk
سرچ کر کے لکھنا پڑے گا اور وہاں سے ڈاونلوڈ کرنا پڑے گا. انسٹال کی جیے اور نہ صرف ویڈیو بلکہ اگر صرف آڈیو چاہیے تو ویڈیو کی آڈیو کنورٹ کر سکتے ہیں. فیس بک ہو یوٹیوب ہو انسٹا ہو یا ٹویٹر ہر قسم کی ویڈیو یا آڈیو آپ سنیپ ٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں. اسکا لنک یہ رہا.

https://www.snaptubeapp.com/

2: Zedge WallPaper RingTune

موبائل کی دھوم دھام سے رکھ رکھاو کرنے والے دوستوں کے لیے یہ ایپ لافی مفید ثابت ہوگی. تھری ڈی وال پیپرز اور مختلف رنگ ٹونز مشہور ٹک ٹاک کی ہوں یا ایپل کی کم ساونڈ یا زیادہ ساونڈ والی ہر قسم کی اس ایپ میں موجود ہیں. اسکا لنک یہ رہا

https://play.google.com/store/apps/details?id=net.zedge.android

3: Empty Folder Device

اکثر دوستوں کو شکایت رہتی ہے کہ موبائل-فون میں کچھ بھی نہیں ہیوی قسم کا لیکن پھر بھی موبائل لو میموری کا آپشن دکھا دیتا ہے. ان دوستوں کو میں ایک اور ایپ کرواتا ہوں
CCLEANER
لیکن سی کلینر پرچیز کرنا پڑتا ہے فل سکینگ کے لیے. کل شام میں ہی یہ ایپ میں نے دیکھی اور استعمال کی. بہترین ایپ ہے میموری فل کی شکایت رہنے والے اس ایپ کو لازمی ٹرائی کیجیے گا. اسکا لنک یہ رہا

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.radefffactory.foldercleaner

4: Almighty Volume Power

آج کل ٹچ کا زمانہ ہے. اور ٹچ موبائیلز میں بٹن دو سے یا تین ہی ہوتے ہیں والیم بٹن یا ہوم بٹن. ایمرجنسی میں اگر ٹارچ چلانی پڑے موبائل سے تو پہلے ٹچ کر کے موبائل آن کریں پھر ٹارچ چلائیں. یہ ایپ والیم بٹن کو یوز کر کے اپنے شارٹ کٹ بٹن پر کنورٹ کرسکتے ہیں. مثلاً والیم ڈاون پرٹارچ سیٹ کر لینا. یا والیم اپ پر میوزک پلئیر سیٹ کر لینا. اور ایک ہی کلک سے اپنا مطلوبہ کام پورا کیا جا سکتا ہے. انسٹال کیجیے اور کمالات دیکھیے. اسکا لنک یہ رہا

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.masel.almightyvolumekeys

5: AutoRap

ڈھیر ساری باتیں کرنے کے شوقین حضرات اپنی باتیں اس ایپ میں ریکارڈ کریں اور اپنی باتوں کو رپ میں سنیں. جو بھومیا اور یو یو ہنی سنگھ سے متاثر ہیں وہ یہ ایپ ٹرائی کر کے دیکھیں. اسکا لنک یہ رہا

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.smule.autorap

6: Blokada

اکثر احباب کو شکایات رہتی ہیں کہ موبائل پر ایوں اپنے آپ نیٹ آن کرنے سے ایڈ یا مشہوریاں آجاتی ہیں. اب ہوتا ایسا ہے کہ کچھ ایپس انسٹال ہوتے وقت آپ سے پرمیشن طلب کرتی ہیں اور آپ بنا دیکھے یس یس پر یا الاو کرتے جاتے ہیں. بدلے میں آپ کا موبائل آپ کو ان ایپس کی اجازت کی وجہ سے ایڈ دکھاتا رہتا ہے. اب یا تو فون ہارڈ ریسٹ کیا جائے یا پھر ایسے ہی چلنے دیا جائے. اسکا بہترن حل یہ ایپ ہے اسے انسٹال کیجیے اور آن کر دیجیے. یہ ہر قسم کی ایڈ کو بلاک کر دے گی اور فون کو ریلیکس موڈ میں کر دے گی. یہ اسکا لنک رہا

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.blokada.alarm.dnschanger

آج کے لیے بس اتنا ہی. تو دوستو کیسی لگی آج کی پوسٹ؟ کمنٹس کر کے ضرور بتائیے گا اور شیر کر کے دوستوں کو بھی اس گروپ جوائن کروایئے.

جزاک اللہ خیر

Related Articles

Back to top button