Urdu Section

اگر آپ اپنے بچوں کی مثالی پرورش کرنا چاہتے ہیں تو شیخ سعدی کے یہ10 اقوال ضرور پڑھیں

شیخ سعدی ؒ کا اصل نام مشرف الدین بن مصلح الدین عبداللہ تھا،آپ ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے ۔آپ کی پیدائش 1184میں جبکہ وفات1291میں ہوئی ۔آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے ممالک کا سفر کیا اوراپنی زندگی میں بہت علم و دانش حاصل کرنے کیلئے سفر کیا۔ آپ نے اپنی زندگی میں کئے گئے سفر کے دوران ان سے حاصل شد ہ مشاہدوں پر بہت سے کتابیں لکھیں جن میں سے گلستان سعدی اور بوستان سعدی بہت مشہور ہوئی۔آپ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر لوگوں کی رہنمائی کی ۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے

 چند قول ایسے ہے جن سے بچوں کی بہترین تربیت کی جاسکتی ہے۔آپ نے کہا کہ جس بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہوجائے اسے نا

  • محرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دو۔

  • اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق کی تعلیم دے۔

  • اگر تجھے بچے سے محبت ہے تو اس سے زیادہ لاڈ پیار نہ کر۔

  • بچے کو استاد کا ادب سیکھاؤ اور استاد کی سختی سہنے کی عادت ڈالو۔

  • بچے کی تمام ضروریات کو خود پورا کرو اور اسے ایسے عمدہ طریقے سے رکھو کہ وہ دوسروں کی جانب نہ دیکھے۔

  • شروع شروع میں پڑھاتے وقت شاباش سے بچے کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرو وہ جب اس طرف راغب ہوجائے اسے اچے اور برے کی تمیزسیکھاو اور ضرورت پڑے تو سختی بھی کرو۔

  • بچے کو دستکاری یعنی ہنر سیکھاو، اگر وہ ہنر مند ہوگا تو برے دنوں میں بھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنے ہنر سے مدد لے گا۔

  • بچوں پر کڑی نظر رکھو تا کہ وہ بْروں کی صحبت میں نہ بیٹھے۔

Related Articles

Back to top button