Urdu Section

شیلہ آئرن پینٹ پاکستانی تاریخ کی یہ کون سی مشہورشخصیت تھیں

‏برٹش انڈین آرمی کے میجر جنرل ہیکٹر پینٹ کی بیٹی (Sheila Irene Pant) ایک برطانوی خاتون جنہوں نے لکھنو یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا۔ 1931 میں ماسٹرز کرنے کے بعد وہ اندر پرستھا کالج دہلی میں بطور اکنامک پروفیسر تعینات ھوئیں.
کیاآپ جانتے ہیں پاکستانی تاریخ کی یہ کون سی مشہورشخصیت تھیں؟

‏شیلہ آئرن پینٹ نے 1932 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم محترم لیاقت علی خان کے ساتھ شادی کی. مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے اپنا نام بیگم رعنا لیاقت علی رکھ لیا.
آپ تحریک پاکستان کی ایک سرگرم رکن، پاکستان (صوبہ سندھ) کی پہلی خاتون گورنراور کراچی یونیورسٹی کی پہلی خاتون چانسلر تھیں
‏بعد میں آپ ہالینڈ میں پاکستانی سفیر تعینات ہویئں۔ جب وہ سفیر بن کر ہالینڈ گئیں تو ہالینڈ کی ملکہ ان کی بہت گہری دوست بن گئیں.اُن دونوں کی شامیں اکثر شطرنج کھیلتے ہوئے گزرتیں. ایک دن ملکہ نے ان سے کہا کہ اگر آج کی بازی تم جیت گئی تو میں اپنا ذاتی شاہی قلعہ تمہارے نام کر دوں گی.
‏بیگم رعنا لیاقت علی شطرنج کی یہ بازی جیت گئیں، ملکہ نے وعدے کے مطابق شاہی قلعہ ان کے نام کر دیا۔اس سچے واقعے کا حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ بطور سفیر ان کی ملازمت ختم ہوئی تو اس ذاتی قلعے کو انہوں نے پاکستانی سفارت خانے کو ہدیہ کر دیا. آج بھی پاکستانی سفارتخانہ اسی قلعے میں واقع ہے۔
‏میں نے جب یہ واقعہ پڑھا تو بیگم صاحبہ کے کردار کا موازنہ عصرِ حاضر کے مشہور سیاستدانوں سے کیا۔ تو یہ سب بونے مجھے کسی قطار میں کھڑے نظر نہیں آئے۔ الله نے ماضی میں اس ملک کو ایسے زرخیز لوگ دیئے تھے لیکن افسوس کہ ہم نے اُن کی قدر نہیں کی.
اللہ انکے درجات بلند فرمائے (آمین)

Related Articles

Back to top button